یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

«ایران کے شہید قائد» حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی یاد میں مجلس رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے، عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد، شہدا کے معزز خاندانوں، سربراہانِ قوا، متعدد ملکی اور فوجی حکام اور غیر ملکی سفرا و نمائندوں کی موجودگی میں تہران کے مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے شبستان میں منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں قائد شہید کے بڑے فرزند آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں تشییع جنازہ کے عظیم رستاخیز کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے عوام کے شکریے کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا: ایران کے باوفا اور بصیر عوام نے اس منظر کو اس طرح آراستہ کیا کہ اسے برداشت کرنا دشمن کے لیے نہایت گراں تھا؛ تہران، قم اور مشہد میں پورے ملک سے لوگوں نے ملینوں کی تعداد میں بابرکت شرکت کی۔

انہوں نے حکومت، سپاہ، بسیج، پولیس فورسز اور اس عظیم واقعے میں سرگرم تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اسی طرح میں رہبر معظم کی جانب سے عراق کے باوفا اور بصیر عوام کا، جنہوں نے نجف اور کربلا کے شہروں میں اور نجف و کربلا کے درمیان راستے پر ایک غیر معمولی منظر رقم کیا، نیز عراق کے قبائل، الحشد الشعبی اور عراق کی محترم حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس عظیم مصیبت پر صبر کا انتقام سے کوئی تضاد نہیں، کہا: صبر اپنے صحیح معنی میں یہ ہے کہ ہم اس عظیم مصیبت کو یوں برداشت کریں کہ اپنے روشن راستے کو اچھی طرح اور درست طور پر جاری رکھیں اور آخری ہدف تک آگے بڑھیں؛ لہٰذا اس کا انتقام سے اور دنیا کے ان شریروں سے نمٹنے سے، جن کا ان بڑے جرائم میں ہاتھ تھا، کوئی تضاد نہیں ہوگا۔

اس مجلس میں جناب محمد حسین سعیدیان، جناب محمد رضا پورزرگری اور جناب قاسم مقدمی نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی، اور اہل بیت علیہم السلام کے مداحوں جناب محمود کریمی اور جناب محمد رضا بذری نے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام، جنگِ رمضان کے شہداء اور امت کے قائدِ شہید کے سوگ میں مداحی کی۔

آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای تہران کے مصلائے امام خمینی میں شہید رہبر کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے
آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای تہران کے مصلائے امام خمینی میں شہید رہبر کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے