1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 2 جولائی 2026

حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے جوار میں قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے جسدِ مطہر سے وداع کی تقریب

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

آج رات (جمعرات کی شب) شہیدوں کے معزز خانوادوں کے ہزاروں افراد کے حزن و اندوہ کے درمیان رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کے جسدِ مطہر سے وداع کی تقریب منعقد ہوئی۔

یہ تقریب آج رات حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مقامِ شہادت کے جوار میں منعقد ہوئی۔

حزن و اندوہ سے بھری اس تقریب میں اہل بیت علیہم السلام کے مداحوں نے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے سوگ میں مرثیہ خوانی کی اور رہبرِ شہید انقلاب کے غم میں نوحہ خوانی کی گئی۔

وداع کی تقریب میں سبز کپڑے سے ڈھکا تابوت جس پر «حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای» کا نام درج ہے، اور سرخ گلِ لالہ
وداع کی تقریب میں سبز کپڑے سے ڈھکا تابوت جس پر «حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای» کا نام درج ہے، اور سرخ گلِ لالہ