1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 29 جون 2026

ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادرِ گرامی جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر صاحب، حفظہ اللہ و ایّدہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ کے والدِ معظم کی رحلت کی خبر موصول ہوئی۔ اس موقع پر میں اپنی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ مرحوم ان ایام کے صاحبان (صلوات اللہ و سلامہ علیہم اجمعین) کے پُرمہر سائے میں رحمتِ واسعۂ الٰہیہ سے بہرہ مند ہوں گے۔ نیز آپ اور دیگر پسماندگان کے لیے صحت و سلامتی اور طولِ عمر کے ساتھ ظاہری و باطنی توفیقات میں اضافے کا آرزومند ہوں۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای، ۸ تیر ۱۴۰۵