1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 5 جولائی 2026

رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای دوبارہ عدلیہ کے سربراہ مقرر

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے محسنی اژہ ای دامت توفیقاتہ

آپ کی قیمتی اور مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے، آئین کے آرٹیکل 157 کے تحت میں آپ کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

ہمارے رہبر شہید اعلیٰ اللہ مقامہ الشریف کی جانب سے بیان کردہ مطالبات اور میرے 29 جون 2026 کے پیغام میں مذکور نکات، عدلیہ میں اصلاح، ترقی اور ایک مطلوبہ عدالتی نظام کے راہ گشا ہیں۔

مجھے امید ہے کہ آپ، معزز جج صاحبان اور عدالتی نظام کے آپ کے تمام محترم رفقائے کار کی دگنی محنت اور ہمارے آقا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا سے ایران کی عظیم قوم اس کے ثمرات سے بہرہ مند ہوگی۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

4 جولائی 2026