1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 4 اگست 2026

رہبرِ شہید ایران کے مقامِ شہادت کے جوار میں اربعینِ حسینی کی مناسبت سے طلبہ ہیئتوں کی مجلسِ عزا

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

اس مجلس میں، جو گزشتہ برسوں میں رہبرِ شہید انقلاب کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں منعقد ہوا کرتی تھی، حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی نژاد نے امام حسین علیہ السلام کی زیارتِ اربعین کے فقروں کا حوالہ دیتے ہوئے ولیِّ خدا کی ہمراہی اور معیت کے اثرات کے موضوع پر گفتگو کی اور اس ہمراہی کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا: طہارت اور ولیِّ خدا سے مشابہت، معرفت اور بصیرت کا حصول، آمادہ دلوں میں محبتِ الٰہی اور دلدادگی کا ظہور، اور دنیا و آخرت کی سعادت ولیِّ خدا کی ہمراہی کے نتائج میں سے ہیں، اور اس ہمراہی کا لازمہ افراط و تفریط سے پرہیز ہے؛ اس طرح کہ نہ ولیِّ خدا سے پیچھے رہنا چاہیے اور نہ ان سے آگے بڑھنا چاہیے یا تندروی کا شکار ہونا چاہیے۔

اسی طرح اس مجلس میں جناب میثم مطیعی اور جناب مہدی رسولی نے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام، خاندانِ عصمت اور آپ کے باوفا اصحاب کے سوگ میں نوحہ خوانی کی اور رہبرِ شہید انقلاب کے لیے بھی مرثیہ خوانی کی۔