1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 4 اگست 2026

رہبر انقلاب اسلامی سے متعلق پیغامات، خبروں اور مواد کی اشاعت کے سرکاری مرجع کے بارے میں دفتر رہبر انقلاب اسلامی کا اعلامیہ

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

دفتر رہبر انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلامیے میں زور دے کر کہا ہے:

آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے متعلق پیغامات، خبروں اور مواد کی اشاعت کا سرکاری مرجع ان کا دفتر اور دفتر حفظ و نشر آثار رہبر انقلاب ہے، اور اس دائرے سے باہر کوئی بھی مواد مستند اور درست نہیں ہے۔

دفتر رہبر انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے اعلامیے کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

اربعینِ حسینی کی تعظیم اور رہبرِ شہید انقلاب کی بلند روح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایران کے شریف اور مبعوث عوام کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ حالیہ دنوں میں سائبر اسپیس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے منسوب بعض اقوال شائع ہوئے ہیں جو افسوس کے ساتھ رائے عامہ میں تشویش اور معاشرے میں انتشار و اختلاف پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

اسی بنیاد پر رہبر معظم سے متعلق خبروں اور مواد کے بارے میں چند نکات بیان کیے جاتے ہیں:

۱۔ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے متعلق پیغامات، خبروں اور مواد کی اشاعت کا سرکاری مرجع دفتر رہبر انقلاب کی اطلاع رسانی کی ویب سائٹ یا حفظ و نشر آثار رہبر انقلاب کی ویب سائٹ ہے، اور اس دائرے سے باہر شائع ہونے والا کوئی بھی مواد مستند اور درست نہیں ہے۔

۲۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغامات میں، بشمول حالیہ پیغام کے، مقدس اتحاد کے تحفظ اور نظامِ اسلامی کے مخلص ذمہ داران اور خدمت گزاروں، بالخصوص محترم حکومت، کی حرمت کے پاس و لحاظ پر زور دیا ہے۔ وہ مواد جو رہبر کی تاکیدی ہدایات کے برخلاف معاشرے میں انتشار اور دھڑے بندی کا باعث بنتا ہے اور محترم ذمہ داران کی طرف غلط باتیں منسوب کرنے کی زمین ہموار کرتا ہے، بدخواہوں اور ملتِ ایران کے قسم خوردہ دشمنوں کے مقاصد کی تکمیل کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر سائبر اسپیس میں شائع ہونے والا وہ مواد، جس میں ایک شخص نے محترم صدر کے خط پر رہبر انقلاب اسلامی کے ردعمل کے بارے میں ایک دعویٰ کیا ہے، سراسر جھوٹ اور خلافِ واقعہ ہے۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ، دفتر رہبر انقلاب اسلامی، ۱۳ مرداد ۱۴۰۵