رہبر معظم انقلاب کی جانب سے تہران کے مصلیٰ میں امامِ مجاہد شہید کی یاد میں مجلس؛ منگل 23 تیر 1405
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
دفتر رہبر معظم نے ایک اعلامیے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تہران میں امت کے قائدِ شہید کی یاد میں مجلس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا.
مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچ کر دکھایا؛ ان میں سے کچھ اپنی نذر پوری کر چکے اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے ذرا بھی تبدیلی نہیں کی۔ (سورۂ احزاب، آیت 23)
حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں سلام و صلوات، حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے ایامِ سوگواری پر تعزیت، انقلاب اسلامی کے عظیم الشان قائد حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای «قَدَّسَ اللهُ نفسَهُ الزَّکیة» (اللہ ان کی پاکیزہ روح کو مقدس فرمائے) اور ان کے عزیز اہل خانہ کی شہادت پر دوبارہ تعزیت، نیز ایران کے شہید قائد کی الوداع میں مبعوث قوم کی عظمت اور تاریخی شکوہ کے سامنے خضوع و خشوع کے ساتھ، امامِ مجاہد شہید کے شیدائیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای «مُدَّ ظلُّهُ العالی» (ان کا سایہ دراز ہو) کی جانب سے ایک یادگاری مجلس منگل 23 تیر 1405 کو 17:00 سے 19:00 بجے تک تہران کے مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے شبستان میں منعقد ہوگی۔
بلاشبہ اس مجلس میں سوگوار اور مبعوث عوام کی شرکت، شہید خامنہ ای کی راہ کو جاری رکھنے کے اٹوٹ عہد و پیمان کی ازسرِنو تاکید اور اس امامِ شہید کے خلفِ صالح سے تجدیدِ بیعت ہوگی۔
دفتر رہبر معظم، 21 تیر 1405