«ایران کے شہید قائد» کے چہلم کی مجالس تہران، قم اور مشہد میں
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
دفتر رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے شہید قائد کی تشییع جنازہ اور تدفین کے چالیسویں دن کی مناسبت سے ایک اعلامیہ جاری کر کے تہران، قم اور مشہد میں شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی یاد میں مجالس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
دفتر رہبر انقلاب اسلامی کے اعلامیے کا مکمل متن:
بسمهتعالی
ایران کے شہید قائد کی تاریخی تشییع جنازہ اور جسدِ مطہر کی تدفین کے چالیسویں دن کے موقع پر، اس عظیم الشان رہبر اور ان کے اہل خانہ کی یاد میں مجالس رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے تہران، قم اور مشہد میں منعقد کی جائیں گی۔
شہید قائد حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی یاد میں مجالس کی تفصیل درج ذیل ہے:
تہران: منگل 27 مرداد، 17:00–19:00 بجے، مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے شبستان میں۔
قم: بدھ 28 مرداد، نماز مغرب و عشاء کے بعد، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں۔
مشہد مقدس: جمعرات 29 مرداد، شبِ شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر، نماز مغرب و عشاء کے بعد، حرم مطہر رضوی میں۔
ایران کے قدرشناس عوام کو شہید رہبر کی یاد میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
شہید قائد کے چہلم کی مجالس میں تمام ایرانیوں اور دونوں امامانِ انقلاب کے شیدائیوں کی پرجوش اور وسیع شرکت، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت سے تجدیدِ بیعت اور ایران کے شہید قائد کی راہ کو جاری رکھنے کے عزم کی ازسرِنو تاکید ہوگی۔
دفتر رہبر انقلاب اسلامی