قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے مقامِ عروجِ ملکوتی کے جوار میں زینبیہ میں محرم کی مجلسِ عزا کی چوتھی شب
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
اس مجلس میں، جو اس سال رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، حجت الاسلام علیزادہ نے اپنے خطاب میں دشمن کے منصوبوں کی تشخیص اور ان کے مقابلے میں درست فیصلے اور بروقت اقدام کو رہبرِ حکیم و شہید انقلاب کی امتیازی خصوصیت قرار دیا۔
مجلس کے تسلسل میں جناب محمود کریمی نے سید و سالارِ شہیداں حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کے سوگ میں مرثیہ خوانی کی اور قائدِ شہید انقلاب اسلامی اور دوسرے اور تیسرے دفاعِ مقدس کے بلند مرتبہ شہداء کی یاد میں اشعار پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔