1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 25 جون 2026

قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے مقامِ عروجِ ملکوتی کے جوار میں زینبیہ میں محرم کی مجلسِ عزا کی پانچویں شب

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

اس مجلس میں، جو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی نژاد نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے راہِ خدا کے مجاہدین کا فریضہ یہ بیان کیا کہ وہ خدا کے دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھائیں، پروردگار کی قدرت اور نصرت پر بھروسہ کریں، الٰہی حدود کی پابندی کریں، اتحاد قائم رکھیں اور نزاع و تفرقے سے پرہیز کریں اور سختیوں پر صبر کریں، اور کہا: پروردگار کی قدرت پر مضبوط ایمان مزاحمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے، جیسا کہ مومن ملت ایران نے اپنے ایمان کے سہارے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ کر انہیں شکست دی۔

اس مجلس میں جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی اور جناب محمد رضا بذری نے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔