1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 23 جون 2026

قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے مقامِ عروجِ ملکوتی کے جوار میں زینبیہ میں محرم کی مجلسِ عزا کی تیسری شب

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

اس مجلس میں، جو اس سال رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے حضرت عباس علیہ السلام کے زیارت نامے کا حوالہ دیتے ہوئے قمر بنی ہاشم کو امام کے حضور عبدِ صالح اور مطیع قرار دیا اور کہا: عملِ صالح انسان کو محبوب اور نورانی بنا دیتا ہے؛ جیسا کہ ہم سب نے دیکھا، خداوند متعال نے رہبرِ شہید انقلاب جیسی ممتاز شخصیت کو، جو عبدِ صالح تھے، لوگوں کے دلوں میں اس قدر محبوب بنا دیا کہ قوم آج بھی ان کی یاد میں اور ان کی محبت کی بنیاد پر سڑکوں کے مورچے کو سنبھالے ہوئے ہے اور بدخواہوں کو مایوس کر چکی ہے۔

مجلس کے تسلسل میں جناب میثم مطیعی نے قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے سوگ میں مصائب بیان کیے اور قائدِ شہید انقلاب اسلامی اور دوسرے اور تیسرے دفاعِ مقدس کے بلند مرتبہ شہداء کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔