1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 22 جون 2026

قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے مقامِ عروجِ ملکوتی کے جوار میں زینبیہ میں محرم کی مجلسِ عزا کی دوسری شب

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

اس مجلس میں، جو اس سال رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد طباطبائی نے «محاذِ ایمان کا آزمائشوں سے سامنا کرنے کا طریقہ» کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے محاذِ حق میں پیش آنے والے مصائب کو ارتقاء کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا: الٰہی کلی منصوبے میں تمام انسان انفرادی اور اجتماعی زندگی میں مختلف امتحانات اور آزمائشوں سے دوچار ہوتے ہیں تاکہ ان کی دینداری کا معیار واضح ہو جائے، اور اسی تناظر میں حضرت اباعبداللہ علیہ السلام کا عاشورا دین اور انسانیت کی چوٹی پر جلوہ گر ہے، کیونکہ آپ کے اصحاب نے ہر طرح کی آزمائشوں کا صبر اور بصیرت کے ساتھ سامنا کیا۔

اسی طرح جناب سید مجید بنی فاطمہ نے حضرت اباعبداللہ علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے سوگ میں مصائب بیان کیے اور قائدِ شہید انقلاب اسلامی اور دوسرے اور تیسرے دفاعِ مقدس کے بلند مرتبہ شہداء کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔