یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاسدار ریئر ایڈمرل علی عظمائی
صیہونی-امریکی دشمن کے ہاتھوں پاسدار ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی پُرافتخار اور سرفرازانہ شہادت کے پیشِ نظر، اور آپ کی وابستگی، اہلیت اور قیمتی تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تجویز پر، میں آپ کو سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں۔
انقلابِ اسلامی کے شایانِ شان بحریہ کی تشکیل کے لیے تربیت و مہارتوں، بحری سازوسامان اور وسائل کا فروغ، جنگی صلاحیت اور آمادگیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس پر مکمل گرفت، روحانی اور بصیرتی ارتقا، اور معاشی ضروریات پر توجہ، نیز سپاہ کے دیگر اجزاء، بسیج، فوجِ جمہوریِ اسلامیِ ایران کی بحریہ اور دیگر متعلقہ فوجی و سول شعبوں کے ساتھ مؤثر اور ہم افزا تعاون متوقع ہے۔
امید ہے کہ ہمارے آقا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی توجہات اور دعائیں آپ اور اس فورس کے تمام مجاہدین کی روز افزوں توفیقات کا باعث بنیں گی۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای