1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 10 اگست 2026

پاسدار میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کی سپاہِ پاسداران کے نائب کمانڈر انچیف کے عہدے پر تقرری

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاسدار میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی

آپ کی وابستگی، اہلیت اور قیمتی تجربات کے پیشِ نظر، اور سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تجویز پر، میں آپ کو سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے نائب کمانڈر انچیف کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں۔

سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تدابیر کے مطابق کردار اور ذمہ داریوں کی تقسیم کے ساتھ، تنظیمی آمادگی کی سطح کو بلند کرنے میں جہادی کردار ادا کرنا متوقع ہے۔

امید ہے کہ الٰہی عنایات سے اور ہمارے آقا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی پُرخیر و برکت دعاؤں کے سائے میں نظامِ اسلامی کی تمام مسلح افواج کو مزید توفیقات اور ہر طرح کی فتح و کامرانی حاصل ہو۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای