یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امریکا میں منعقدہ دنیا کے امید (انڈر 23) کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی انڈر 23 گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم کی چیمپئن شپ پر ان افتخار آفرین چیمپئنز، محنتی کوچوں اور ایرانی قوم کے ایک ایک فرد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وطن کے نوجوانوں کی درخشندگی، ایران کے ولولہ انگیز پرچم کا لہرانا اور مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ کے قومی ترانے کی گونج، ایک درخشاں اور شاندار مستقبل کے حصول کی راہ میں اپنے نوجوانوں سے وابستہ قوم کی امیدوں کی جگمگاہٹ ہے۔

میری دعائے خیر سربلند ایران کے تمام نوجوانوں کی راہ کی ہمسفر ہے۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، ۲۵ مہر ۱۴۰۵