رہبر انقلاب کی جانب سے ایک وفد کی ہسپتال میں آیت اللہ نوری ہمدانی کی عیادت
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ایک وفد نے آج سہ پہر ہسپتال میں حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی عیادت کی۔
حجج اسلام والمسلمین رحیمیان، محمدی عراقی، محمدیان اور حاج علی اکبری نے آج سہ پہر تہران کے ایک ہسپتال میں حاضر ہو کر مراجع عظام تقلید میں سے حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کا سلام پہنچایا اور ان کے علاج و معالجے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندوں نے حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حوزہ ہائے علمیہ جلد ہی ایک بار پھر اس بزرگوار مرجع کے علمی فضائل سے بہرہ مند ہوں گے۔