1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 10 اگست 2026

پاسدار میجر جنرل احمد وحیدی کی سپاہِ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے عہدے پر تقرری

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاسدار بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی

صیہونی-امریکی دشمن کے ہاتھوں پاسدار لیفٹیننٹ جنرل محمد پاکپور کی پُرافتخار اور سرفرازانہ شہادت کے پیشِ نظر، اور آپ کی شایانِ شان خدمات اور قیمتی تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، میں جنابِ عالی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف کے منصب پر مقرر کرتا ہوں۔

ایسے حالات میں جب جمہوریِ اسلامیِ ایران کا مقدس نظام عالمی استکبار کے ساتھ ایک تزویراتی اور فیصلہ کن مقابلے میں ہے، درج ذیل مطالبات کی تکمیل متوقع ہے:

1. زیادہ سے زیادہ بازدارندگی کے لیے صلاحیتوں کا مسلسل اور ہمہ جہت فروغ، اور دشمن کے خلاف طاقتور جارحانہ کارروائیوں کے لیے ہوشمندانہ آمادگی

2. سپاہ کے ادارے میں ثقافتی ارتقا اور تمام پاسداروں اور کمانڈروں کے باطنی جوہر کے طور پر تقویٰ، بصیرت اور انقلابی جذبے کی تقویت

3. تنظیمی درجہ بندی میں روحانی و علمی بنیاد اور جدید مہارتوں سے آراستہ انتظام و کمان کی توسیع

امید ہے کہ ہمارے آقا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی دعاؤں اور شفاعتوں کے سائے میں جمہوریِ اسلامیِ ایران کے مقدس نظام کی تمام مسلح افواج کو دوگنی توفیقات اور پے در پے فتوحات نصیب ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای