یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللّه الرّحمن الرّحیم

ملک کے متعہد اور انقلابی فنکار جناب کوروش زارعی کے انتقال پر افسوس ہوا۔ ملک کے کم ترقی یافتہ شہروں اور علاقوں میں تھیٹر اور ڈرامائی فنون کے فروغ کے لیے مرحوم کی انتھک سرگرمیاں اور انقلابِ اسلامی کی اقدار پر ان کی ثابت قدمی قابلِ تحسین تھی۔ میں ان کے خاندان اور ملک کی فنکار برادری کو تعزیت پیش کرتے ہوئے، خداوندِ متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لیے آمرزش، مغفرت اور اجرِ الٰہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، ۲۰ آبان ۱۴۰۵