1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 21 جون 2026

قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے مقامِ عروجِ ملکوتی کے جوار میں زینبیہ میں محرم کی مجلسِ عزا کی پہلی شب

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

یہ مجلس اس سال رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس مجلس میں حجت الاسلام والمسلمین سید میرہاشم حسینی نے «زندگی کے حسابات اور زندگی کی الٰہیات» کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی زندگی میں مادی حسابات کے ساتھ ساتھ معنوی مفاہیم پر خصوصی توجہ دینے اور خداوند متعال اور الٰہی وعدوں کو پیش نظر رکھنے کے بارے میں گفتگو کی اور کہا: جنگِ رمضان میں ملت ایران کا دفاعِ مقدس، کربلا کے عظیم واقعے، حضرت اباعبداللہ علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کی جاں نثاری کے درسوں سے ماخوذ ہے اور مادی حسابات اور تیاریوں کے ساتھ ساتھ الٰہیات پر توجہ کا ایک نمایاں نمونہ ہے۔

اسی طرح جناب مہدی رسولی نے حضرت اباعبداللہ علیہ السلام، شہدائے کربلا اور قائدِ شہید انقلاب اسلامی کے سوگ میں نوحہ خوانی کی اور جنگِ رمضان کے بلند مرتبہ شہداء کی یاد اور نام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔