1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 9 اگست 2026

ڈاکٹر محسن رضائی کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے کے طور پر تقرری

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادرِ گرامی جناب ڈاکٹر محسن رضائی صاحب

آپ کے قیمتی تجربات کے پیشِ نظر میں بذریعۂ ہٰذا جنابِ عالی کو، جو آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے پُرافتخار دور کے پیش روؤں میں سے ہیں، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں آپ کامل کامیابی حاصل کریں گے۔

ضمناً برادرِ عزیز جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر صاحب کی شبانہ روز کوششوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

ان شاء اللہ ہمارے آقا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی توجہات کے زیرِ سایہ آپ ہمیشہ سرفراز ملتِ ایران کے لیے ایک مجاہد سپاہی رہیں۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای