یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
بسمہ تعالیٰ
ان اداروں کے بعض منتظمین اور حکام کے استفسار پر جو براہِ راست شہید قائد (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی جانب سے مقرر کیے گئے تھے، بذریعۂ ہٰذا اعلان کرتا ہوں کہ فی الحال ان میں سے کسی کو بھی حکم کی تجدید کی ضرورت نہیں، اور ضروری ہے کہ وہ ان تدابیر اور پالیسیوں کی بنیاد پر جو انہیں اس بزرگوار کی حیات میں موصول ہوئی تھیں، بدستور اپنا کام جاری رکھیں۔
خداوندِ متعال سے سب کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں توفیق کا خواستگار ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای