1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 22 جولائی 2026

شہدائے مظفر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حسین مظفر صاحب! السلام علیکم؛

سربلند شہداء حسن، علی اور رضا مظفر (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) کی والدۂ مکرمہ اور فداکار و صابر ماں کے انتقال پر میں آپ کو، دیگر محترم پسماندگان کو اور شہداء و ایثارگران کے معزز خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ گراں قدر اور پرہیزگار خاتون، انقلابِ اسلامی کے حریم کے دفاع کے لیے مومن اور متعہد اولاد کی پرورش کر کے قربِ الٰہی کے بلند مقام پر فائز ہوئی ہیں۔ امید ہے کہ ان کی پاکیزہ روح اپنے شہید فرزندوں کی پاک ارواح کے ساتھ رحمت و رضوانِ الٰہی میں غرق ہو۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای