1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 10 اگست 2026

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے عہدے پر تقرری

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری

آپ کی وابستگی، اہلیت اور قیمتی تجربات کے پیشِ نظر، اور جنرل اسٹاف کے سربراہ کی تجویز پر، میں آپ کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کی رائے کو ملحوظ رکھتے ہوئے، دفاعی و سلامتی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد، جمہوریِ اسلامیِ ایران کی مسلح افواج کی روحانی بنیاد اور جہادی جذبے کی تقویت، اور اہلکاروں کی معاشی ضروریات پر توجہ متوقع ہے۔

امید ہے کہ ہمارے آقا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی توجہات اور دعائیں آپ اور مسلح افواج کے ہر فرد کی روز افزوں توفیقات کا باعث بنیں گی۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای