1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 10 اگست 2026

پاسدار میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کے عہدے پر تقرری

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاسدار میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی

صیہونی-امریکی دشمن کے ہاتھوں شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی پُرافتخار اور سرفرازانہ شہادت کے پیشِ نظر، اور آپ کی شایانِ شان خدمات اور قیمتی تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، میں جنابِ عالی کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں۔

درج ذیل مطالبات کی زیادہ سے زیادہ تکمیل متوقع ہے:

1. مسلح افواج اور عوامی بسیج کی ہمہ جہت اور جدید ترین دفاعی و سلامتی صلاحیتوں اور آمادگیوں کا فروغ

2. جمہوریِ اسلامیِ ایران کے مقدس نظام کے خلاف روایتی اور جدید فوجی، ادراکی اور مرکب خطرات کی ہر سطح اور ہر قسم کا بروقت، انقلابی اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت کی فراہمی

3. امامِ شہید (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی تدبیر کی بنیاد پر مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء (ص) کے انضمام کے عمل کی تکمیل

امید ہے کہ الٰہی عنایات سے اور ہمارے آقا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی پُرخیر و برکت دعاؤں کے سائے میں نظامِ اسلامی کی تمام مسلح افواج کو مزید توفیقات اور ہر طرح کی فتح و کامرانی حاصل ہو۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای