یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔
سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے غیور اور شجاع کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری برسوں کی مجاہدت کے بعد مقامِ شہادت سے سرفراز ہوئے۔ تنگستان کے اس دلیر فرزند، ایران کے سپاہی اور اسلام کے پاسدار کی تیسری مسلط کردہ جنگ کے حماسے میں شہادت، بوشہر کے دلیر پرور عوام، جنوبی خطے کے نوجوانوں، جمہوریِ اسلامی کی مسلح افواج اور ایرانی قوم کے لیے، جو ہمیشہ ایران کی خودمختاری اور اس کی آبی سرحدوں بالخصوص خلیجِ فارس کے محافظ رہے ہیں، ایک عظیم سندِ افتخار شمار ہوتی ہے، تاکہ وہ ایران کی بحری قوت و مزاحمت کی راہ کو ماضی سے زیادہ مضبوطی اور استحکام کے ساتھ طے کریں، ان شاء اللہ۔
میں اس دلاور کمانڈر کی شہادت پر ان کے معزز خاندان، ان کے ساتھی مجاہدین اور بحریہ و سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈروں کو تبریک و تعزیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہِ خداوندِ متعال سے اس شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، ۱۰ فروردین ۱۴۰۵