1. صفحۂ اول
  2. پیغامات
  3. 20 مارچ 2026

وزیرِ انٹیلی جنس حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب کی شہادت پر محترم صدر کے نام پیغام

یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم صدرِ جمہوریہ، جناب پزشکیان صاحب، دامت حفاظتہ و زید عزہ

بعد از تحیت و سلام؛ بذریعۂ ہٰذا انتھک محنت کرنے والے وزیرِ انٹیلی جنس اور دیرینہ گمنام جانباز، حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شہادت پر جنابِ عالی، محترم کابینہ، وزارتِ انٹیلی جنس میں ان کے ساتھیوں اور بالخصوص اس بزرگوار کے خاندان کو تبریک و تعزیت عرض کرتا ہوں۔

بلاشبہ ان کی خالی جگہ کو اس حساس وزارت کے دیگر حکام اور کارکنوں کی دوگنی کوشش سے پُر کیا جانا چاہیے، اور اندرونی و بیرونی دشمنوں سے امن چھین کر تمام ہم وطنوں کو عطا کیا جائے۔ خداوندِ منان سے جنابِ عالی اور دیگر ساتھیوں کی بقا اور اس عزیز شہید کے لیے بلندیِ مقام کا خواستگار ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای