بسیج مستضعفین (رضاکار فورس) کے کمانڈر شہید میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر پیغام
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
بسم الله الرّحمن الرّحیم
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے
مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدوا اللهَ علیهِ فَمِنهُم مَن قَضی نَحبَهُ وَ مِنهُم مَن یَنتَظِرُ وَ ما بَدَّلوا تَبدیلاً
"مومنوں میں سے کچھ ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے اپنے عہد کو سچا کر دکھایا؛ پس ان میں سے کچھ اپنی نذر پوری کر چکے اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے (اپنے عہد میں) ذرا بھی تبدیلی نہیں کی۔" (سورۂ احزاب، آیت 23)
بسیج مستضعفین (رضاکار فورس) کے سربراہ میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی ناگوار خبر سے بہت رنج اور افسوس ہوا۔ وہ عرصۂ دراز سے راہِ خدا میں مجاہدت کے میدان میں سرگرم تھے اور اس راہ میں انہوں نے متعدد تجربات حاصل کیے تھے۔ اس مجاہد کمانڈر کا قتل، بسیج کی غیر معمولی اہمیت اور اس شدید خوف کی یاد دلاتا ہے جو کینہ پرور اور پست دشمن اس کا سامنا کرنے سے رکھتا ہے۔
میں اس دردناک مصیبت پر اس بلند مرتبہ شہید کے محترم اہل خانہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ان کے تمام رفقائے کار اور سبھی عزیز بسیجیوں کی خدمت میں، جن میں سب سے چھوٹا میں خود ہوں، تعزیت پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ خداوند متعال اس عزیز کو بلند مقام عطا فرمائے گا۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
26 اسفند 1404