یونیورسٹی طلبہ کی ایک جماعت کے خطوط کا جواب
یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن
باسمهتعالی
اُس کے نام سے جو بلند و برتر ہے
اپنے عزیز فرزندوں کو سلام؛
میں نے آپ کے محبت بھرے خطوط پڑھے۔ میں آپ پُرجوش نوجوان طلبہ کی بے پناہ عنایات کا شکر گزار ہوں، اور آپ سب کے لیے، جنہوں نے میری گردن پر ایک حق قائم کر دیا ہے، خاص طور پر دعاگو رہوں گا۔
آپ کے خطوط میں، اور اُن بہت سے نوجوانوں اور طلبہ کے خطوط میں بھی جو اس حقیر کو اپنے لطف و محبت سے نوازتے ہیں، مستقبل کی تعمیر کے لیے عزم، ارادہ اور احساسِ ذمہ داری جگمگا رہا ہے۔ یہ مضبوط میثاق ایک گراں قدر امانت ہے، جس کی جڑیں خالص محمدی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مکتب اور خمینی کبیر اور خامنہ ای شہید اعلی اللہ مقامہما الشریف کی میراث میں پیوست ہیں، اور یہی ہماری باہمی «ہم عہدی» کا رشتۂ اتصال ہے۔
اس مقصد کے لیے، جس قدر ہو سکے، اپنے آپ کو علم و ایمان، تہذیبِ نفس، خدا سے اُنس، اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے معارف سے گہری آشنائی کے ہتھیار سے لیس کیجیے، اور دوگنی محنت اور جدت و ابتکار کے ذریعے عزیز ایران کی قوت و اقتدار میں اضافہ کیجیے، تاکہ ہمارے مہربان مولا عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا سے، ہم عہد لشکر ترقی اور اسلامی ـ ایرانی تمدن کی چوٹیوں کی جانب اپنا سفر بہتر سے بہتر اور تیز سے تیز تر طے کر سکیں، ان شاء اللہ۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
۶ آبان ۱۴۰۵